امثال 21:26-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

26. وہ دِن بھر تمنّا میں رہتا ہے لیکن صادِق دیتا ہے اور دریغ نہیں کرتا۔

27. شرِیر کی قُربانی نفرت انگیز ہے خصُوصاً جب وہ بدنِیتّی سے لاتا ہے۔

28. جُھوٹا گواہ ہلاک ہوگالیکن جِس شخص نے بات سُنی ہے وہ خاموش نہ رہے گا۔

29. شرِیر اپنے چہرہ کو سخت کرتا ہے لیکن صادِق اپنی راہ پرغَور کرتا ہے۔

30. کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔

31. جنگ کے دِن کے لِئے گھوڑا تو تیّارکِیا جاتا ہے لیکن فتح یابی خُداوند کی طرف سے ہے۔

امثال 21