امثال 21:17-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. عیّاش کنگال رہے گا۔جو مَے اور تیل کامُشتاق ہے مال دار نہ ہو گا۔

18. شرِیر صادِق کا فدِیہ ہو گا اور دغاباز راست بازوں کے بدلہ میں دِیا جائے گا۔

19. بیابان میں رہنا جھگڑالُو اورچڑچڑی بِیوی کے ساتھ رہنے سے بِہتر ہے۔

20. قِیمتی خزانہ اور تیل داناؤں کے گھر میں ہیں لیکن احمق اُن کو اُڑا دیتا ہے۔

21. جو صداقت اور شفقت کی پَیروی کرتا ہے زِندگی اور صداقت و عِزّت پاتا ہے۔

22. دانا آدمی زبردستوں کے شہر پر چڑھ جاتا ہے اورجِس قُوّت پر اُن کا اِعتماد ہے اُسے گِرا دیتا ہے۔

23. جو اپنے مُنہ اور اپنی زُبان کی نِگہبانی کرتا ہے اپنی جان کومُصِیبتوں سے محفُوظ رکھتا ہے۔

24. مُتکِبّر و مغرُور شخص جو ٹھٹّھاباز کہلاتا ہے بُہت تکُبّر سے کام کرتا ہے۔

25. کاہِل کی تمنا اُسے مار ڈالتی ہے کیونکہ اُس کے ہاتھ مِحنت سے اِنکار کرتے ہیں۔

26. وہ دِن بھر تمنّا میں رہتا ہے لیکن صادِق دیتا ہے اور دریغ نہیں کرتا۔

27. شرِیر کی قُربانی نفرت انگیز ہے خصُوصاً جب وہ بدنِیتّی سے لاتا ہے۔

28. جُھوٹا گواہ ہلاک ہوگالیکن جِس شخص نے بات سُنی ہے وہ خاموش نہ رہے گا۔

29. شرِیر اپنے چہرہ کو سخت کرتا ہے لیکن صادِق اپنی راہ پرغَور کرتا ہے۔

امثال 21