امثال 21:13-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. جو مِسکِین کا نالہ سُن کر اپنے کان بند کر لیتا ہے وہ آپ بھی نالہ کرے گا اور کوئی نہ سُنے گا۔

14. پوشِیدگی میں ہدیہ دینا قہر کو ٹھنڈا کرتا ہے اور اِنعام بغل میں دے دینا غضبِ شدِید کو۔

15. اِنصاف کرنے میں صادِق کی شادمانی ہے لیکن بدکرداروں کی ہلاکت۔

16. جو فہم کی راہ سے بھٹکتا ہے مُردوں کے غول میں پڑا رہے گا۔

امثال 21