امثال 21:12-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. صادِق شرِیر کے گھر پرغَور کرتا ہے۔شرِیرکَیسے گِر کر برباد ہو گئے ہیں۔

13. جو مِسکِین کا نالہ سُن کر اپنے کان بند کر لیتا ہے وہ آپ بھی نالہ کرے گا اور کوئی نہ سُنے گا۔

14. پوشِیدگی میں ہدیہ دینا قہر کو ٹھنڈا کرتا ہے اور اِنعام بغل میں دے دینا غضبِ شدِید کو۔

15. اِنصاف کرنے میں صادِق کی شادمانی ہے لیکن بدکرداروں کی ہلاکت۔

16. جو فہم کی راہ سے بھٹکتا ہے مُردوں کے غول میں پڑا رہے گا۔

17. عیّاش کنگال رہے گا۔جو مَے اور تیل کامُشتاق ہے مال دار نہ ہو گا۔

18. شرِیر صادِق کا فدِیہ ہو گا اور دغاباز راست بازوں کے بدلہ میں دِیا جائے گا۔

19. بیابان میں رہنا جھگڑالُو اورچڑچڑی بِیوی کے ساتھ رہنے سے بِہتر ہے۔

امثال 21