امثال 21:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. بادشاہ کا دِل خُداوند کے ہاتھ میں ہے۔وہ اُس کو پانی کے نالوں کی مانِندجِدھر چاہتا ہے پھیرتا ہے۔

2. اِنسان کی ہر ایک روِش اُس کی نظر میں راست ہے پر خُداوند دِلوں کو جانچتا ہے۔

3. صداقت اورعدل خُداوند کے نزدِیک قُربانی سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔

4. بُلند نظری اور دِل کاتکُبّراور شرِیروں کی اِقبال مندی گُناہ ہے۔

5. مِحنتی کی تدبِیریں یقِینا فراوانی کا باعِث ہیں لیکن ہر ایک جلدباز کا انجام مُحتاجی ہے۔

6. دروغ گوئی سے خزانے حاصِل کرنا بے ٹھکانا بُخارات کی مانِند ہے اور اُن کے طالِب مَوت کے طالِب ہیں۔

7. شرِیروں کا ظُلم اُن کو اُڑا لے جائے گاکیونکہ اُنہوں نے اِنصاف کرنے سے اِنکارکِیا ہے۔

امثال 21