18. کیونکہ اُس کا گھر مَوت کی اُترائی پر ہے اور اُس کی راہیں پاتال کو جاتی ہیں۔
19. جو کوئی اُس کے پاس جاتا ہے واپس نہیں آتااور زِندگی کی راہوں تک نہیں پُہنچتا۔
20. تاکہ تُو نیکوں کی راہ پر چلے اور صادِقوں کی راہوں پر قائِم رہے۔
21. کیونکہ راست باز مُلک میں بسیں گے اور کامِل اُس میں آباد رہیں گے۔
22. لیکن شرِیر زمِین پر سے کاٹ ڈالے جائیں گے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جائیں گے۔