24. سُست آدمی اپنا ہاتھ تھالی میں ڈالتا ہے اور اِتنا بھی نہیں کرتا کہ پِھر اُسے اپنے مُنہ تک لائے۔
25. ٹھٹھّاکرنے والے کو مار ۔ اِس سے سادہ دِل ہوشیار ہو جائے گااور صاحِبِ فہم کوتنبِیہ کر ۔ وہ عِلم حاصِل کرے گا ۔
26. جو اپنے باپ سے بد سلُوکی کرتا اور ماں کو نِکال دیتا ہے خجالت کا باعِث اوررسُوائی لانے والا بیٹا ہے۔
27. اَے میرے بیٹے! اگرتُو عِلم سے برگشتہ ہوتا ہے تو تعلِیم سُننے سے کیا فائدہ؟
28. خبِیث گواہ عدل پر ہنستا ہے اور شرِیر کا مُنہ بدی نِگلتا رہتا ہے۔
29. ٹھٹھّا کرنے والوں کے لِئے سزائیں ٹھہرائی جاتی ہیں اور احمقوں کی پِیٹھ کے لِئے کوڑے ہیں۔