امثال 19:15-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. کاہِلی نِیند میں غرق کر دیتی ہے اور کاہِل آدمی بُھوکا رہے گا۔

16. جو فرمان بجا لاتا ہے اپنی جان کی مُحافظت کرتا ہے پر جو اپنی راہوں سے غافِل ہے مَرے گا۔

17. جومِسکِینوں پر رحم کرتا ہے خُداوند کو قرض دیتا ہے اور وہ اپنی نیکی کا بدلہ پائے گا۔

18. جب تک اُمّید ہے اپنے بیٹے کی تادِیب کِئے جا اور اُس کی بربادی پر دِل نہ لگا۔

19. شدِیدُالغضب آدمی سزا پائے گاکیونکہ اگر تُو اُسے رہائی دے توتُجھے بار بار اَیسا ہی کرنا ہو گا۔

20. مشوَرت کوسُن اور تربِیّت پذِیر ہو تاکہ تُو آخِر کار دانا ہو جائے۔

21. آدمی کے دِل میں بُہت سے منصُوبے ہیں لیکن صِرف خُداوند کا اِرادہ ہی قائِم رہے گا۔

22. آدمی کی مقبُولِیت اُس کے اِحسان سے ہے اور کنگال جُھوٹے آدمی سے بِہتر ہے ۔

23. خُداوند کاخَوف زِندگی بخش ہے۔اور خُدا ترس سیر ہو گااور بدی سے محفُوظ رہے گا۔

24. سُست آدمی اپنا ہاتھ تھالی میں ڈالتا ہے اور اِتنا بھی نہیں کرتا کہ پِھر اُسے اپنے مُنہ تک لائے۔

25. ٹھٹھّاکرنے والے کو مار ۔ اِس سے سادہ دِل ہوشیار ہو جائے گااور صاحِبِ فہم کوتنبِیہ کر ۔ وہ عِلم حاصِل کرے گا ۔

26. جو اپنے باپ سے بد سلُوکی کرتا اور ماں کو نِکال دیتا ہے خجالت کا باعِث اوررسُوائی لانے والا بیٹا ہے۔

امثال 19