امثال 12:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. جو تربِیت کو دوست رکھتا ہے وہ عِلم کو دوست رکھتا ہے لیکن جو تنبِیہ سے نفرت رکھتا ہے وہ حَیوان ہے۔

2. نیک آدمی خُداوند کا مقبُول ہو گالیکن بُرے منصُوبے باندھنے والے کو وہ مُجرِم ٹھہرائے گا۔

3. آدمی شرارت سے پایدار نہیں ہو گالیکن صادِقوں کی جڑ کو کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔

4. نیک عَورت اپنے شَوہر کے لِئے تاج ہیلیکن ندامت لانے والی اُس کی ہڈّ یوں میں بوسِیدگی کی مانِند ہے ۔

5. صادِقوں کے خیالات درُست ہیں لیکن شرِیروں کی مشوَرت مکر ہے۔

6. شرِیروں کی باتیں یہی ہیں کہ خُون کرنے کے لِئے تاک میں بَیٹھیں لیکن صادِقوں کی باتیں اُن کو رہائی دیں گی ۔

7. شرِیر پچھاڑ کھاتے اور نیست ہوتے ہیں لیکن صادِقوں کا گھر قائِم رہے گا۔

امثال 12