امثال 11:16-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. نیک سِیرت عَورت عِزّت پاتی ہےاور تُندخُو آدمی مال حاصِل کرتے ہیں۔

17. ر حم دِ ل اپنی جان کے ساتھ نیکی کرتا ہے لیکن بے رحم اپنے جِسم کو دُکھ دیتا ہے۔

18. شرِیر کی کمائی باطِل ہے لیکن صداقت بونے والا حقِیقی اجر پاتا ہے۔

19. صداقت پر قائِم رہنے والا زِندگی حاصِل کرتا ہے اور بدی کا پَیرو اپنی مَوت کو پُہنچتا ہے۔

20. کج دِلوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن کامِل رفتار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔

21. یقِیناً شرِیر بے سزا نہ چُھوٹے گا لیکن صادِقوں کی نسل رہائی پائے گی۔

22. بے تِمیز عَورت میں خُوب صُورتی گویا سُوأر کی ناک میں سونے کی نَتھ ہے۔

23. صادِقوں کی تمنّاصِرف نیکی ہے لیکن شرِیروں کی اُمّید غضب ہے۔

24. کوئی توبِتھراتا ہے پرتَو بھی ترقّی کرتا ہے اور کوئی واجِبی خرچ سے دریغ کرتا ہے پرتَو بھی کنگال ہے۔

25. فیّاض دِل موٹا ہو جائے گا اور سیراب کرنے والا خُود بھی سیراب ہو گا۔

26. جو غلّہ روک رکھتا ہے لوگ اُس پرلَعنت کریں گے لیکن جو اُسے بیچتا ہے اُس کے سر پر برکت ہو گی۔

امثال 11