احبار 7:19-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. اور جو گوشت کِسی ناپاک چِیز سے چُھو جائے کھایا نہ جائے ۔ وہ آگ میں جلایا جائے۔اور ذبِیحہ کے گوشت کو جو پاک ہے وہ تو کھائے۔

20. لیکن جو شخص نجاست کی حالت میں خُداوند کی سلامتی کے ذبِیحہ کا گوشت کھائے وہ اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے۔

21. اور جو کوئی کِسی ناپاک چِیز کو چُھوئے خواہ وہ اِنسان کی نجاست ہو یا ناپاک جانور ہو یا کوئی نجِس مکرُوہ شَے ہو اور پِھر خُداوند کے سلامتی کے ذبِیحہ کے گوشت میں سے کھائے وہ بھی اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے۔

احبار 7