احبار 27:2-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. بنی اِسرائیل سے کہہ کہ جب کوئی شخص اپنی مَنّت پُوری کرنے لگے تو مَنّت کے آدمی تیرے قِیمت ٹھہرانے کے مُوافِق خُداوند کے ہوں گے۔

3. سو بِیس برس کی عُمر سے لے کر ساٹھ برس کی عُمرتک کے مَرد کے لِئے تیری ٹھہرائی ہُوئیقِیمت مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سےچاندی کی پچاس مِثقال ہوں۔

4. اور اگر وہ عَورت ہو تو تیری ٹھہرائی ہُوئی قِیمتتِیس مِثقال ہوں۔

5. اور اگر پانچ برس سے لے کر بِیس برس تک کی عُمرہو تو تیری ٹھہرائی ہُوئی قِیمت مَرد کے لِئےبِیس مِثقال۔اور عَورت کے لِئے دس مِثقال ہوں۔

6. پر اگر عُمر ایک مہِینے سے لے کر پانچ برس تک کیہو تو لڑکے کے لِئے چاندی کی پانچ مِثقال۔اور لڑکی کے لِئے چاندی کی تِین مِثقال ٹھہرائی جائیں۔

7. اور اگر ساٹھ برس سے لے کر اُوپر اُوپر کی عُمر ہو تومَرد کے لِئے پندرہ مِثقال۔اور عَورت کے لِئے دس مِثقال مُقرّر ہوں۔

8. پر اگر کوئی تیرے اندازہ کی نِسبت کم مقدُور رکھتا ہو تو وہ کاہِن کے سامنے حاضِر کِیا جائے اور کاہِن اُس کی قِیمت ٹھہرائے یعنی جِس شخص نے مَنّت مانی ہے اُس کی جَیسی حَیثِیّت ہو وَیسی ہی قِیمت کاہِن اُس کے لِئے ٹھہرائے۔

9. اور اگر وہ مَنّت کِسی اَیسے جانور کی ہے جِس کی قُربانی لوگ خُداوند کے حضُور چڑھایا کرتے ہیں تو جو جانور کوئی خُداوند کی نذر کرے وہ پاک ٹھہرے گا۔

10. وہ اُسے پِھر کِسی طرح نہ بدلے ۔ نہ تو اچھّے کے عِوض بُرا دے اور نہ بُرے کے عِوض اچھّا دے اور اگر وہ کِسی حال میں ایک جانور کے بدلے دُوسرا جانور دے تو وہ اور اُس کا بدل دونوں پاک ٹھہریں گے۔

11. اور اگر وہ کوئی ناپاک جانور ہو جِس کی قُربانی خُداوند کے حضُور نہیں گُذرانتے تو وہ اُسے کاہِن کے سامنے کھڑا کرے۔

12. اور خواہ وہ اچھّا ہو یا بُرا کاہِن اُس کی قِیمت ٹھہرائے ۔ اور اَے کاہِن! جو کُچھ تُو اُس کا دام ٹھہرائے گا وُہی رہے گا۔

13. اور اگر وہ چاہے کہ اُس کا فِدیہ دے کر اُسے چُھڑائے تو جو قِیمت تُو نے ٹھہرائی ہے اُس میں اُس کا پانچواں حِصّہ وہ اَور مِلا کر دے۔

14. اور اگر کوئی اپنے گھر کو مُقدّس قرار دے تاکہ وہ خُداوند کے لِئے پاک ہو تو خواہ وہ اچھّا ہو یا بُرا کاہِن اُس کی قِیمت ٹھہرائے اور جو کُچھ وہ ٹھہرائے وُہی اُس کی قِیمت رہے گی۔

15. اور جِس نے اُس گھر کو مُقدّس قرار دِیا ہے اگر وہ چاہے کہ گھر کا فِدیہ دے کر اُسے چُھڑائے تو تیری ٹھہرائی ہُوئی قِیمت میں اُس کا پانچواں حِصّہ اَور مِلا کر دے ۔ تب وہ گھر اُسی کا رہے گا۔

16. اور اگر کوئی شخص اپنے مورُوثی کھیت کا کوئی حِصّہ خُداوند کے لِئے مُقدّ س قرار دے تو تُو قِیمت کا اندازہ کرتے وقت یہ دیکھنا کہ اُس میں کِتنا بِیج بویا جائے گا ۔ جِتنی زمِین میں ایک خومر کے وزن کے برابر جَو بو سکیں اُس کی قِیمت چاندی کی پچاس مِثقال ہو۔

احبار 27