احبار 21:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ ہارُون کے بیٹوں سے جو کاہِن ہیں کہہ کہ اپنے قبِیلہ کے مُردہ کے سبب سے کوئی اپنے آپ کو نجِس نہ کر لے۔

2. اپنے قرِیبی رِشتہ داروں کے سبب سے جَیسے اپنی ماں کے سبب سے اور اپنے باپ کے سبب سے اور اپنے بیٹے بیٹی کے سبب سے اور اپنے بھائی کے سبب سے۔

3. اور اپنی سگی کُنواری بہن کے سبب سے جِس نے شَوہر نہ کِیا ہو ۔ اِن کی خاطِر وہ اپنے کو نجِس کر سکتا ہے۔

4. چُونکہ وہ اپنے لوگوں میں سردار ہے اِس لِئے وہ اپنے آپ کو اَیسا آلُودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔

5. وہ نہ اپنے سر اُن کی خاطِر بیچ سے گُھٹوائیں اور نہ اپنی داڑھی کے کونے مُنڈوائیں اور نہ اپنے کو زخمی کریں۔

احبار 21