احبار 2:2 Urdu Bible Revised Version (URD)

اور وہ اُسے ہارُون کے بیٹوں کے پاس جو کاہِن ہیں لائے اور تیل مِلے ہُوئے مَیدہ میں سے اِس طرح اپنی مُٹّھی بھر کر نِکالے کہ سب لُبان اُس میں آ جائے ۔ تب کاہِن اُسے نذر کی قُربانی کی یادگاری کے طَور پر مذبح کے اُوپر جلائے ۔ یہ خُداوند کے لِئے راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ہو گی۔

احبار 2

احبار 2:1-5