احبار 13:38-45 Urdu Bible Revised Version (URD)

38. اور اگر کِسی مَرد یا عَورت کے جِسم کی جِلد میں چمکتے ہُوئے داغ یا سفید چمکتے ہُوئے داغ ہوں۔

39. تو کاہِن دیکھے اور اگر اُن کے جِسم کی جِلد کے داغ سِیاہی مائِل سفید رنگ کے ہوں تو وہ چِھیپ ہے جو جِلد میں پُھوٹ نِکلی ہے ۔ وہ شخص پاک ہے۔

40. اور جِس شخص کے سر کے بال گِر گئے ہوں وہ گنجا تو ہے مگر پاک ہے۔

41. اور جِس شخص کے سر کے بال پیشانی کی طرف سے گِر گئے ہوں وہ چندلا تو ہے مگر پاک ہے۔

42. لیکن اُس گنجے یا چندلے سر پر سُرخی مائِل سفید داغ ہو تو یہ کوڑھ ہے جو اُس کے گنجے یا چندلے سر پر نِکلاہے۔

43. سو کاہِن اُسے مُلاحظہ کرے اور اگر وہ دیکھے کہ اُس کے گنجے یا چندلے سر پر وہ داغ اَیسا سُرخی مائِل سفید رنگ لِئے ہُوئے ہے جَیسا جِلد کے کوڑھ میں ہوتا ہے۔

44. تو وہ آدمی کوڑھی ہے ۔ وہ ناپاک ہے اور کاہِن اُسے ضرُور ہی ناپاک قرار دے کیونکہ وہ مرض اُس کے سر پر ہے۔

45. اور جو کوڑھی اِس بلا میں مُبتلا ہو اُس کے کپڑے پھٹے اور اُس کے سر کے بال بِکھرے رہیں اور وہ اپنے اُوپر کے ہونٹ کو ڈھانکے اور چِلاّ چِلاّ کر کہے ناپاک ناپاک۔

احبار 13