آستر 6:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُس رات بادشاہ کو نِیند نہ آئی ۔ سو اُس نے توارِیخ کی کِتابوں کے لانے کا حُکم دِیا اور وہ بادشاہ کے حضُور پڑھی گئِیں۔

2. اور یہ لِکھا مِلا کہ مرد کَی نے دربانوں میں سے بادشاہ کے دو خوا جہ سراؤں بِگتا نا اور ترش کی مُخبری کی تھی جو اخسویر س بادشاہ پر ہاتھ چلانا چاہتے تھے۔

3. بادشاہ نے کہا اِس کے لِئے مرد کَی کی کیا عِزّت و حُرمت کی گئی ہے؟بادشاہ کے مُلازِموں نے جو اُس کی خِدمت کرتے تھے کہا کہ اُس کے لِئے کُچھ نہیں کِیا گیا۔

4. اور بادشاہ نے پُوچھا کہ بارگاہ میں کَون حاضِر ہے؟اُدھر ہامان شاہی محلّ کی بیرُونی بارگاہ میں آیا ہُؤا تھا کہ مرد کَی کو اُس سُولی پر چڑھانے کے لِئے جو اُس نے اُس کے لِئے تیّار کی تھی بادشاہ سے عرض کرے۔

5. سو بادشاہ کے مُلازِموں نے اُس سے کہا حضُور! بارگاہ میں ہامان کھڑا ہے ۔بادشاہ نے فرمایا اُسے اندر آنے دو۔

6. سو ہامان اندر آیا اور بادشاہ نے اُس سے کہا جِس کی تعظِیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اُس شخص سے کیا کِیا جائے؟ہامان نے اپنے دِل میں کہا کہ مُجھ سے زِیادہ بادشاہ کِس کی تعظِیم کرنا چاہتا ہو گا؟۔

7. سو ہامان نے بادشاہ سے کہا کہ اُس شخص کے لِئے جِس کی تعظِیم بادشاہ کو منظُور ہو۔

آستر 6